ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالو کی سیکورٹی میں تخفیف سے آرجی ڈی چراغ پا ،تیج پرتاپ نے دے ڈالی دھمکی 

لالو کی سیکورٹی میں تخفیف سے آرجی ڈی چراغ پا ،تیج پرتاپ نے دے ڈالی دھمکی 

Mon, 27 Nov 2017 20:47:45    S.O. News Service

پٹنہ،27؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )بہار کے سایق وزیر صحت اور آرجی ڈی کے ممبر اسمبلی تیج پرتاپ یادونے اپنے والد اور راجد کے قومی صدر کی سیکوریٹی میں تخفیف سے چراغ پا ہیں ساتھ ہی ان کی پارٹی نے بھی اس پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکوریٹی میں تخفیف کا واضح مطلب ہے کہ لالو یادو کی جان کو خطرہ ہے اور ایسا عمداً کیا جا رہا ہے ۔ تیج پرتاپ نے اپنے والد لالو یادو کے سیکورٹی میں تخفیف کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے جو کہ ایک طرح کی سازش ہے ، انہوں نے براہ راست نریندر مودی کو دھمکی دی۔اپنے دھمکی والے جملہ میں تیج پرتاپ یہ کہتے ہیں کہ اگر ان کے والد اور راجد کے قومی صدر کی جان کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو کھال ادھیڑ دیں گے ۔ 

پریٹاپپٹ نے اپنے پوائنٹس پر کہا کہ وہ جوابی کارروائی کا جواب دیں گے. ان کے ناراض الزامات میں، پراتپپا یادو نے کہا کہ اگر واضح ہے کہ سیاست میں اس طرح کی دھمکیاں ناقابل قبول ہے اور اس کو اوچھی نکاہوں سے دیکھا جاتا ہے ۔ اس سے قبل بھی سشیل کمار مودی کوبھی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ گھر میں گھس کر ماریں گے ، جس کی وجہ سے یہ بھی افواہ گردش کرنے لگی تھی کہ تیج پرتاپ کی دھمکیوں کی وجہ سے شادی کی جگہ ہی تبدیل کر لی گئی ۔ تیج پرتاپ یادو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے رائے پر سخی سے قائم رہنے کاعندیہ دے دیا ، انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ان کا منھ توڑ جواب دیں گے ،آگے شدت غیظ کے لہجوں میں کہا کہ اگر ان کے والد کو کچھ ہوجائے گا تو کیا نیوز چینلوں کے لوگ اس کی ذمہ داری لیں گے ۔ جب ان سے کہا گیا کہ کسی وزیر اعظم کیلئے اس طرح کی زبان کا استعمال جائز نہیں ہے تو انہوں نے بپھرتے ہوئے کہا کہ کیا ان کے والد کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے ۔ اس دھمکی سے جہاں راجد بیک فٹ پر نظر آرہی ہے تو وہیں یہ بھی خطرہ ہے کہ بھاجپا ان دھمکیوں کے پس منظر میں ان کو گھیرنے کی کوشش کرے گی ۔ اصل مدعا لالو یادو کی سیکوریٹی کا تھا ؛ لیکن یہ مدعا تیج پرتاپ کے دھمکی آمیز بیان کے تنازع میں بدل گیا ہے ۔ بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے اس بیان کے تناظر میں کہا کہ یہ مایوس کن بیان ہے۔ ملک کے لوگ ضرور ایسے لوگوں کو سبق سکھائیں گے۔سشیل کمار مودی نے کہا کہ ابھی حالت تویہ ہے کہ وہ اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، آنے والے وقتوں میں وہ اسمبلی کی رکنیت سے بھی ہاتھ دھو لیں گے ۔ تاہم لالو یادو نے اپنے بیٹے تیج پرتاپ یادو کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کا باپ جوان ہے ، بیٹوں کا ایسی زبان کا استعمال کرنا مجاز نہیں ہے ۔ لالو یادو نے تیج پرتاپ کے اس دھمکی پر نصیحت بھی کی کہ میں ابھی جوان ہوں ؛ اس لیے آپ کو ایسی زبان کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ 


Share: